• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی مری ،بلڈنگ انسپکٹر کا شوکاز نوٹس پر مؤقف قبول ، انسپکشن رپورٹ طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور بلڈنگ انسپکٹر کی طرف سے شوکاز نوٹس پر مؤقف قبول کرتے ہوئے درخواست گزار کی بلڈنگ کی انسپکشن رپورٹ طلب کرلی ۔مزید سماعت 3 جون کو ہوگی ۔بلڈنگ انسپکٹر نے عدالت عالیہ کا نام استعمال کرتے ہوئے درخواست گزار خضر خلیل کے خلاف تھانہ مری میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ عدالت عالیہ نے ایف آئی آر میں ترمیم کرکے عدالت کا نام نکال کر کاپی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔جسٹس مرزا وقاص روف نے کہا کہ عدالت کا نام ایف آئی آر یا احکامات میں استعمال کرنے کا رحجان الارمنگ ہے۔ڈپٹی کمشنر مری کو مخاطب کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔