راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ01سالانہ 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے بھی مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے۔