• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کی ریکوری مہم جاری 2ارب82کروڑ واجبات کی وصولی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ریجن میں بجلی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے دوران ریکوری فارمیشنز نے1لاکھ11ہزار سے زائد صارفین سے 2ارب82کروڑ70لاکھ سے زائد کے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا۔ بل ادا نہ کرنے والے متعدد ڈیفالٹرز کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز منقطع کر دیئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان تمام کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید