• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا خدمت مراکز کی بلا معاوضہ خدمات پر فیس وصولی کا اعلان

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس نے خدمت مراکز میں مہیا کی جانے والی خدمات پر فیسیں وصول کرنے کا اعلان کردیا۔ پولیس خدمت مراکز میں مفت مہیا کی جانے والی خدمات اب قیمتاً مہیا ہوں گی جبکہ پہلے سے موجود فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔آئی جی کے مطابق بہتری لانے، مزید ڈیجیٹائز کرنے کے لئے دوسرے صوبوں کی طرز پر کم سے کم فیسوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہنا ہے کہ ہم نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ بلا معاوضہ ملنے والے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن کے لئے ایک ایک ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، گاڑی فرانزک کی فیس 2500 سے بڑھا کر 3500 کر دی گئی۔ موٹرسائیکل ویری فیکیشن فیس 500 سے بڑھا کر 1000 جبکہ کار ویری فیکیشن فیس 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 کر دی گئی۔ ادھر شہریوں نے خدمت مرکز میں فیسوں کے اطلاق پر تنقید کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید