• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر دو پولیس افسر معطل ، ناقص تفتیش پر پانچ برطرف

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) دوران چیکنگ فیملی سے غیرمناسب رویہ اپنانے اور نکاح نامہ طلب کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے دو پولیس افسران معطل جبکہ ناقص تفتیش پر پانچ پولیس افسران محکمہ سے برخاست کر دئیے ۔ایس پی سواں نے وقوعہ کی انکوائری کی۔ ڈی آئی جی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں۔ تمام افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی کہ چیکنگ کے دوران نہ تو منہ سونگھنا ہے اورنہ نکاح نامہ طلب کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید