• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی سلامتی خطرات سے نمٹنے میں امریکا و پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے: ویدانت پٹیل

امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل—فائل فوٹو
امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

ویدانت پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے اور امریکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گُرپت ونت سنگھ کے قتل کی سازش پر بھارت سے جواب کی توقع کرتے ہیں، تحفظات کو بھارتی حکومت کے ساتھ سینئر سطح پر بھی اٹھاتے رہیں گے۔

ویدانت پٹیل نے بتایا ہے کہ انڈر سیکریٹری سیاسی امور جان باس اسلام آباد جائیں گے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ جان باس سینئر پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید