• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ، 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹ پر 88 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں گرین شرٹس کی ابتدائی 3 وکٹ صرف 64 رنز پر گر گئیں، صائم ایوب 23، بابر اعظم صفر اور عبداللّٰہ شفیق 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹس کی چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر کپتان محمد رضوان تھے، جو 38 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

16 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تھا تو پاکستان نے 2 وکٹ پر 60 رنز بنائے تھے اور کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امپائرز نے پچ کور کروا دی ہے اور شائقین نے میڈیا اسٹینڈز کے نیچے چھت میں پناہ لے لی ہے۔

اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم آج پاکستان کو کم اسکور میں محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر گرین شرٹس کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا، پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو آج کے میچ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید