• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

امریکی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دوسرے دورۂ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ میں عاصم منیر کا امریکا کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، سمجھا جاتا ہے کہ خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے۔

امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تاحال یہ ماننے کو ہی تیار نہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے کم تجارتی ٹیرف لگائے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید