• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹ


فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی 

کراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔

یہ بات ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہوئے تھے۔

ٹریفک پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ہلکی سی ٹکرائی تھی، واقعے کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی تھی جس سے سڑک گیلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  توازن برقرار نہ رہنے کے باعث بہن بھائی موٹر سائیکل سے گر گئے، پیچھے سے آتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی کو ٹکر مار دی۔

دوسری جانب  راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتلِ خطاء کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مدعیٔ مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔

قومی خبریں سے مزید