• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال قبل تک آئین و قانون کی پامالی کو وتیرہ بنائے رکھا گیا، عرفان قادر

عرفان قادر ایڈووکیٹ/ فائل فوٹو
 عرفان قادر ایڈووکیٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) سربرآوردہ ماہر آئین و قانون عرفان قادر ایڈووکیٹ جنہیں حکومت نے قانونی امور کے لئے صدر مملکت کا کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے نے کہا ہے کہ دو سال قبل تک نہ صر ف ایوان صدر بلکہ قانون وانصاف کے شعبوں میں آئین و قانون کی پامالی کو وتیرہ بنائے رکھا گیا ہے،عرفان قادرایڈووکیٹ دیگر معاملات کے علاوہ تمام محتسب اداروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلنٹ اتھارٹی ہونگے اور اپیلوں کی سماعت کرینگے۔

 وہ آئندہ ہفتے ایوان صدر سیکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق انہیں سپریم کورٹ کے جج کے مساوی مشاہرہ اور مر اعات حاصل ہونگی۔ 

عرفان قادر پی ڈی ایم حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کےوفاقی وزیر کے مرتبے کے معاون خصوصی برائے قانونی امور تھے اور قبل ازیں ملک کے اٹارنی جنرل اور لاہور ہائیکورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں۔ 

بارہ سال قبل انہیں صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں اپنا امور آئین و قانون کے لئے مشیر مقرر کیا تھا۔ 

بدھ کو جنگ /دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں دو سال قبل تک نہ صر ف ایوان صدر بلکہ قانون وانصاف کے شعبوں میں آئین و قانون کی پامالی کو وتیرہ بنائے رکھا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید