• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز کے گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے ، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بار کونسل کے جاری بیان میں بیوٹمز اکیڈمک اسٹاف کے سہیل انور اور اکرم بلوچ کی غیر قانونی گرفتاری اور جعلی خودساختہ کیس میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے ذریعے مقامی اکیڈمک کے سرگرم رہنماؤ ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جعلی من گھڑت مقدمہ درج کیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہا کہ بیوٹمز اکیڈمک اسٹاف کے انتخابات قریب ہیں تکتو پروگریسو اسٹاف ایسوسی ایشن کے سہیل انور صدراتی امیدوار ہیں، اکیڈمک کے اندر ذاتی اختلاف گروہی اختلاف کو ایک خود ساختہ نامعلوم ایف آئی آر میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے سرگرم رہنماؤ ں کو گرفتار کرکے ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ بلوچستان کی تمام جامعات کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ،بیان میں کہا کہ بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کی آڑ میں بیوٹمز کے اہم رہنماؤ ں کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر میں گرفتاری کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا کہ پولیس فوری طور پر ان گرفتار رہنماؤں کو رہا کرے۔
کوئٹہ سے مزید