• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم فد کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سب کو ذاتی اختلافات پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی ملک کے گھمبیر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید