• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، اویس لغاری


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے۔

ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کل بھی معیشت کے لیے اچھی تھی آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی اصلاحات کر رہے ہیں، جو سرمایہ کار، صارفین، عوام اور پاور سیکٹر سب ہی کے مفاد میں ہوں۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کا منافع بڑی بڑی آئی پی پیز سے زیادہ ہی رکھیں گے۔ سولر نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، جدید ٹیکنالوجی کے باعث سولر پاور کی قیمت کم ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ پر منافع کی شرح باقی دنیا کے برابر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سمیت پاور سیکٹر پر وزیر اعظم کو 3 بریفنگ دی جا چکی ہیں، وزیر اعظم نے تمام سیکٹرز کے مفادات کو سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ پر فیصلہ ایک دو ماہ میں آجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید