خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے ججز کی تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز عصمت اللّٰہ، حسینہ ثقلین اور سول جج مریم شہریار کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللّٰہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین اور سول جج مریم شہریار کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔