• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی بیٹر نے آؤٹ ہونے کے بعد چھکا لگادیا، محنت ضائع

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک دلچسپ واقعے نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

دونوں ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل تھیں جہاں بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد نے ایک زوردار اور اونچا چھکا مارا تاہم ان کی محنت ناصرف ضائع ہوئی بلکہ وہ اسی گیند پر آؤٹ بھی ہوگئے۔

بنگلادیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں 3 گیندوں پر جیت کےلیے 17 رنز درکار تھے اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی۔

اس موقع پر تسکین احمد نے ایک زبردست شاٹ کھیلا اور گیند کو لیگ سائیڈ کی باؤنڈری کے پار پہنچایا، اسی دوران شائقین اور ٹی وی پر دیکھنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم لوگوں کی یہ خوشی ری پلے دیکھنے کے بعد مایوسی میں بدل گئی۔

ری پلے سے پتا چلا کہ شاٹ کھیلنے کے دوران تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا تھا اور بیلز گر گئی تھیں جس کے بعد امپائر نے انہیں فوراً ہِٹ وکٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو 166 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید