• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر دھند کے باوجود فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے تاہم آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر لائنز کی چار پروازیں منسوخ اور 32 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی تا کراچی، جدہ تا لاہور اور لندن تا اسلام آباد کی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی تا اسلام آباد کی سات پروازوں میں ایک سے ساڑھے تین گھنٹے تک تاخیر کی گئی۔

قومی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی پروازیں PK-300 اور PK-301 میں دو گھنٹے تاخیر ہوئی۔

نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ اور ریاض کی پروازوں میں تین دن سے 19 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

نجی ایئر کی لاہور سے جدہ اور ریاض کی دو پروازیں بھی 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

غیرملکی ایئر لائن کی لاہور سے جدہ کی پروازوں میں 13 گھنٹے تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

نجی ایئر کی لاہور سے کراچی کی دو پروازوں میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی پروازوں میں آٹھ گھنٹے تاخیر ہے۔

قومی ایئر لائن کی لاہور سے کوئٹہ کی دو پروازوں میں دو گھنٹے تاخیر ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید