اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کردی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، دونوں ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔