• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر اِن ہاؤس تبدیلی معاملہ: تحریکِ عدم اعتماد مؤخر، پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی  بھی شریک ہوگی۔

اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر حتمی مشاورت کی جائے گی، چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریکِ عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبر سے زائد ارکان کا دعویٰ کیا ہے جبکہ چوہدری انوارالحق نے تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریکِ عدم اعتماد پر فارمولہ طے پو گیا ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید