• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکام سے اختلافات، سپر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی کرکٹ بورڈ چھوڑ گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ آئندہ چند دنوں میں مزید استعفے آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پاکستان سپر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے حکام سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ وہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں، ان سے چند گھنٹے قبل ڈائریکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں ۔ بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ میں استعفے دیئے نہیں جا رہے بلکہ استعفے لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو اس وقت غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے ،اس لیے اب تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، بورڈ پر رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہو گا۔

اسپورٹس سے مزید