• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر کا پارٹی میں اختلافات سے متعلق مؤقف سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا پارٹی میں اختلافات سے متعلق مؤقف سامنے آگیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شبلی فراز پارٹی بیانیے اور پارٹی کمانڈ، کنٹرول پر بات کرتے ہیں، شبلی فراز کنونشن اور پارٹی معاملات پر بات کرتے ہیں، کوئی اختلافی بات نہیں۔

بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ شاندانہ گلزار اور دیگر رہنما پہلے ملنا چاہتے تھے، کوئی اختلاف نہیں تو اب کیوں بلایا؟ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کا نام بہت پہلے لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بہت پہلے بلایا تھا، ان کے پاس عدالتی حکم نامہ بھی ہے، ہم نے استدعا کی تھی پارلیمنٹ کے رہنماؤں کو ملنے دیا جائے، یہ اختلاف کی وجہ سے نہیں بلایا بلکہ ہم بانی پی ٹی آئی کو نام دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ان دیے گئے ناموں میں سے رہنماؤں کو بلاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف رائے الگ چیز ہے، یہ پارٹی میں ہوتا ہے لیکن اختلاف نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید