• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابی لیبر کی فلسطین مخالف پالیسی کا جواب ہے، نوید چوہان

اولڈہم(پ ر) اولڈہم واٹرہیڈ وارڈ میں لیبر کی 30سال سے محفوظ نشست پر فلسطین کے حامی آزاد امیدوار نوید چوہان کامیاب ہوگئے۔ نوید چوہان نے لیبر کونسلر راس برچ کو 400ووٹوں سے شکست دی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد نوید چوہان کا کہنا تھا کہ میں اپنی وارڈز کے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکرگزار ہوں، ہماری کامیابی لیبر کی فلسطین مخالف پالیسی کا عوامی جواب ہے۔ وارڈ کے مسائل کا علم ہے ،پہلی کونسل میٹنگ میں مسائل کے حل کا لائحہ عمل پیش کروں گا۔ دوسری جانب اولڈہم کونسل میں لیبر کےعقیل سلامت کو عائشہ کوثر کی جانب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یورپ سے سے مزید