• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ مومند کو چھرا گھونپنے کے الزام میں مزید ایک 22 سالہ شخص کی گرفتاری و رہائی

 لندن (پی اے) نوجوان مصطفیٰ مومند کو چھرا گھونپنے کے الزام میں ایک 22سالہ شخص کو گر فتار کر کے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے 16سالہ ارمین مدیخانی سرو جہانی کو جمعرات کولیوس کراؤن کورٹ میں مصطفیٰ کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزاسنائی گئی۔ ساؤتھوک کے نوجوان نے وسطی برائٹن میں دن کی روشنی میں باورچی خانے کے چاقو سے اس پر وار کیا، جبکہ 17سالہ مصطفیٰ نے 15اکتوبر 2023کو گی میں گرنے سے پہلے بھاگنے کی کوشش کی۔ ایک ترجمان نے کہا کہ مصطفیٰ کے قتل کی وسیع تر تحقیقات کے طور پر ، 125اپریل کو سلنڈین سے ایک 22سالہ شخص کو قتل کی سازش کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ اسے مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے پوچھ کچھ جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید