• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر بختونخوا کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ منظور

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت محکمہ لیبر کے اعلیٰ سطح اجلاس لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر کو ای ایس ایس آئی، ورکنگ ریفامز گروپ اور ڈائریکٹوریٹ لیبر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ای ایس ایس آئی کی گورننگ باڈی کی 2022 کی اجلاس میں اصلاحات کے لیے کئے گئے فیصلوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی مستقلی, مختلف ایکٹس اور دیگر اہم امور بھی زیرغور لائے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر بختونخوا کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ منظور ہوا ہے ،لیبر کالونیوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر رہائشیوں اور تجاوزات کے خلاف مؤثر اقدامات کیئے جائیں
پشاور سے مزید