• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری، بیک لاگ ختم کرنے کیلئے فنڈز جاری

اسلام آباد(آئی این پی)پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری ،وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق اس وقت 8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار ہے،تاہم پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہوتے ہی یہ بیک لاگ ختم ہوجائے گا۔پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینز کی خریداری اور چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یومیہ 20سے 25ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی جارہی ہے جبکہ یومیہ بنیادوں پر پاسپورٹ اجرا کی 40 سے 45 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید