• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت میڈیسن منصوبہ دوبارہ شروع، وزیراعلیٰ مریم خود ڈبے لیکر مریضوں کے گھر پہنچ گئیں

لاہور(نمائندہ جنگ) مفت میڈیسن منصوبہ دوبارہ شروع ، وزیر اعلیٰ مریم خود ڈبے لیکر مریضوں کے گھر پہنچ گئیں، پنجاب حکومت نے دل کے مریضوں سمیت ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے2لاکھ مریضوں کو سالانہ 2ارب روپے کی مفت ادویات انکے گھروں پر فراہم کرنے کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ،کینسر کے مریضوں کو ادویات فراہمی کا بھی جلد آغاز ہو گا،وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پروجیکٹ کا افتتا ح کیایہ ادویات صوبے کے 36اضلاع میں کارڈیالوجی ، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کو نجی کوریئر سروس کے ذریعے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی تصویر والے بکس میں پیک کر بھجوائی جائیں گی جس میں پہلے مرحلے میں مریض کو ایک ماہ کی ادویات دی جائیں گی اور یہ سلسلہ مریض کی سکرینگ کے بعد آئندہ ماہ بھی جاری رہے گا ذرائع کے مطابق سالانہ 2لاکھ رجسٹرڈ مریضوں کو یہ ادویات پہنچانے کے لئے جس نجی کوریئر سروس کو ٹھیکہ دیا گیا ہے اس نے اپنے نمائندوں کی مانیٹرنگ اور ادویات کی بروقت مریض کے گھر تک ڈلیوری کے لئے باقاعدہ کی مانیٹرنگ روم قائم کر دیا ہے کسی صورت میں ادویات کی تاخیر سے ڈلیوری پر مزکورہ نمائندے سے پوچھ کچھ کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید