• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی جامعہ اردو کا اجلاس، آئندہ مالی سال کا تخمینہ ڈرافٹ بجٹ پیش کیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی جامعہ اردو کی مالیاتی منصوبہ بندی و ترقیاتی کمیٹی کے 29ویں اجلاس میں اہم فیصلےکیے گئے، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرصدارت 29ویں اجلاس میں آئندہ مالی سال2024-25ء کا تخمینہ بجٹ ڈرافٹ پیش کیا گیا،مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ الجامعہ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کی گئی معاونت اور تعاون پر کمیٹی کو آگاہ کیا، جس پر کمیٹی کے تمام ارکان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی خدمات کو سراہا ۔کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار حکومت سندھ سے ریکرنگ کی مد میں گرانٹ مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔صدر مملکت اور وفاقی وزارت تعلیم کو بھی بیل آئوٹ پیکیج کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ امید ہے کہ جلدی ہی جامعہ کو مالی بحران سے نکالنے میں مدد گارثابت ہوں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری کے فرائض خازن محمد دانش احسان نے انجام دیے۔اجلاس میں نمائندہ بائر ایجوکیشن کمیشن نے آ ن لائن شرکت کی، جبکہ ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور اور ناظم امتحانات غیاث الدین احمد اور نائب خازن زوہیب فرید نے شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید