• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک کر دیئے، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید