• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم حیات قریشی کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلا م آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے فارن سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21کے افسر رحیم حیات قریشی کو سیکر ٹری سر مایہ کا ری بورڈتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکر ٹری سر مایہ کا ری بورڈ کا عہدہ 7 مارچ کومحمد سہیل راجپوت کی ریٹائر منٹ سے سے خا لی ، کا م متاثر ، ذ رائع کے مطا بق سیکر ٹری سر مایہ کا ری بورڈ کا عہدہ محمد سہیل راجپوت کی ریٹائر منٹ کی وجہ سےسات مارچ2024سے خا لی ہے جس کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کا بینہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ فارن سروس کے گریڈ اکیس کے افسر رحیم حیات قریشی کو سیکر ٹری سر مایہ کاری بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا جا ئے۔ ان کی تعیناتی سول سروس ایکٹ 1973 کی سیکشن دس کے تحت کی جا ئے گی کیونکہ سیکر ٹری بی اوآئی کی پوسٹ گریڈ 22 کی ہے۔ رحیم حیات قریشی اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکر ٹری(افغانستان و مغربی ایشیا ) کے عہدے پر فائز ہیں۔ وزیر اعظم نے ان کی تقرری کی سمری کا بینہ کو بھجوانے کی منظوری دیدی ۔
اہم خبریں سے مزید