• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی جمہوریت جو نمائشی ہو کیسے چلے گی، فضل الرحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت جو نمائشی ہو تو ایسی جمہوریت کیسے چلے گی ۔تحریک انصاف ایک پیج پر نظر نہیں آرہی ہے اس لیے میں اپیل کروں گا قیادت سے کہ اگر بات آگے بڑھانی ہے تو اپنی صف ایک کرلیں تب ہی چیزیں حل کی طرف جائیں گی،سیاسی لوگ آپس میں حریف ہوتے ہیں اور آپس میں لڑتے ہیں اور اس طرح سے جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ہی جمہوریت کے قاتل بن جاتے ہیں۔پیپلز پارٹی میں بھی صرف لفظوں کی حد تک جمہوریت رہ گئی ہے،۔کیا ہم آصف زرداری کی جمہوریت قبول کرلیں اور زرداری کی کوکھ سے جنم لینے والے بلاول کو جمہوریت مان لیں ،میرے پاس پی ٹی آئی کا جو وفد آیا وہ یقیناً عمران خان کی رہنمائی لے کر آئے تھے اور یقیناً ان میں لچک آئی ہے۔ایک آدمی جب کوئی موقف اپناتا ہے تو اس کو لوگوں تک پہنچانا اور اُن کو اعتماد میں لینا پڑتا ہے اور ہم اسی لیے عوام میں جارہے ہیں اور ہم نے جو جلسہ کیا ہے بارش کے باوجود ہمیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے ۔سیاسی تحریکیں سوچ سمجھ کر آگے بڑھتی ہیں ایک بات واضح ہے کہ 2018 میں جو دھاندلی ہوئی تھی چوبیس میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے اور بلکہ خریدی گئی ہے اور یہ سب چیزیں سامنے آکر رہیں گی اس سیاست کی بنیاد پر تمام سیاستدانوں کو مسترد کر دینا چاہیے کہ ہم ہر چیز پر سمجھوتا کرتے چلے جائیں ۔ خریدا سیاسی جماعتوں نے ہے اور اسٹبلشمنٹ نے بیچا ہے اور منڈی سیاستدانوں کی ہی لگتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ایک انٹرویو میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید