• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز سامنے نہیں آئی، فضل الرحمٰن

ٹھٹھہ (نامہ نگار)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس تجویز کو رد نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی وفد سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ میں صوبائی امیر مولانا ابراہیم میمن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمٰن نے کہا کہ9مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی گرفتاری کے دو پہلو ہیں ایک قانونی پہلو ہے جو عدالت اور وکلاء جانے دوسرا سیاسی پہلو ہے کہ مدمقابل جیل میں ہو اور ہم اس پر تنقید کر رہے ہوں۔
اہم خبریں سے مزید