• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد(رانا غلام قادر نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کو ملازمت میں توسیع دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے انہیں ایک سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ مقرر کرنے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے ایڈیشنل سیکر ٹری نذر محمد بزدار نے سیکرٹری ایو ی ایشن ڈویژن کو ایک مراسلہ کے ذ ریعے منظوری سے اآ گاہ کردیا ہے۔ مراسلہ کی کا پی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دویژن کو بھی بھیجی گئی ہے۔ایک سال کا کنٹریکٹ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ یکم اپریل 2024سے نافذ العمل ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید