• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا کسانوں کے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان


جماعت اسلامی پاکستان نے کسانوں کے مطالبات نہ ماننے پر لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر میں کسانوں کے حق کےلیے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام منگل تک احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے، آئندہ 2 دن میں ملک میں احتجاجی کیمپ اور مظاہروں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو منگل تک کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ گندم خریدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 مئی تک حکومت نے مطالبات نہیں مانے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید