• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 10 روز میں شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 51 ڈگری تک جاسکتا ہے، نجی موسمیاتی ادارہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ 10 روز کے دوران ایک شدید گرمی کی لہر ملک کے بیشتر مقامات پر اثرانداز رہے گی۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ 

 گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ان میدانی علاقوں میں گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں درجہِ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

جون کے پہلے ہفتے میں اس گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہے گا، تاہم گرمی کی لہر کے کچھ اثرات کراچی پر بھی رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق 10 روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی رہے گا۔ کراچی میں کچھ دن درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی رہ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید