نیو کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے انجیکشن لگانے والے شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کا بتانا ہے کہ اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں ڈیڑھ سال کا ارباب مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ذیشان نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔
بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی مگر لواحقین نے پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی سے انکار کیا۔
پولیس کے مطابق لواحقین بچے کی لاش لیکر اسپتال سے روانہ ہوگئے۔