• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کا خاتمہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں ڈاکٹر کرسٹوفر کی قیادت میں پولیو اور سائٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف سمیت دیگر عالمی شراکت دار اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام سمیت نیشنل ایمرجنسی آپریشن کے حکام بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات صوبہ سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے اقدامات، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خواہش ہے صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کا سہرا موجودہ صوبائی حکومت کے سر سجے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، پولیو وائرس کے خاتمے کےلیے صوبائی حکومت نئے عزم سے کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اہداف کے حصول کےلیے شراکت دار اداروں کو ہر ممکن سپورٹ دے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کو آگہی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی عوامی نمائندوں، علماء کرام اور علاقہ عمائدین کی خدمات سے استفادہ کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور میں پولیو وائرس کے خاتمے کےلیے دیگر اقدامات اور سیوریج نظام انڈر گراؤنڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید