• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارو کونسل وٹفورڈ میں لب ڈیم نے میدان مار لیا، سہیل بشیر ایڈووکیٹ شمراز بیگم کامیاب

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) بارو کونسل وٹفورڈ کے انتخابات میں لب ڈیم نے میدان مار لیا۔ لب ڈیم کے امیدوار سہیل بشیر ایڈووکیٹ نے وکرج وارڈ سے کا میابی حاصل کی ، لیگٹ وارڈ نارتھ وٹفورڈ سے شمراز بیگم نےبھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ،لیبر پارٹی نے ھولی ویل وارڈ سے لیبر پارٹی کے نائجل کامیاب ہو ئے، اسی طرح سنٹرل وارڈ سے سام سمر ، نسکٹ وارڈ سے مارک واٹکن لب ڈیم، اکسی وارڈ سے لب ڈیم کے کیرنکلارک ٹیلر ، میرا ڈن وارڈ سے لب ڈیم کے امیدوار انیلسہ برگیلو، پارک لین سے لب ڈیم کے امیدوار گییرا انسونگ ، سٹینگ تیوڈر وارڈ سے ڈرین والفورڈ ، ووڈ سائیڈ سے لب ڈیم کی امیدوار این سافاری کامیاب ہوئے۔ ۔بارو کونسل کے انتخابات میں عوام نے بھرپور شرکت کی، کہیں کوئی بدنظمی نہیں بوئی ، صبح کے وقت انتخابات میں اتنی چہل پہل نہیں تھی لیکن بعد دوپہر عوام نے کام سے فارغ ہو کر پولنگ اسٹیشنز پر جا کر اپنے امیدواروں کو ووٹ دیئے،ان انتخابات میں عوام نے لیبر پارٹی اور ٹوری پارٹی کی غزہ میں مسلمانوں کے خلاف پالیسی کے دوہرے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ لب ڈیم کو دے کر اپنی خواہش پوری کی ۔ ان انتخابات میں لب ڈیم نے اپنے چار وارڈز میں سے تین وارڈز میں کامیابی حاصل کی ۔جب کہ ہولی ویل وارڈ سے لیبر پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی باقی وارڈ میں لب ڈیم نے میدان مار لیا۔ وٹفورڈ سے لب ڈیم کے نومنتخب کونسلر اور کشمیر کے سابق آزاد کشمیر کونسل کے سابق ممبر چوہدری محمد خان کے بھتیجے سہیل بشیر ایڈووکیٹ نے اپنی کامیابی کے موقع پر روزنامہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میری کامیابی کاسہرا عوام کو جاتا ہے ، جنہوں نے بارو کونسل کے انتخابات میں میرا بھرپور ساتھ دیا جس پر میں وٹفورں کی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ سہیل بشیر ایڈوکیٹ نے کہا لب ڈیم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔ شمراز بیگم نے کہا کمیونٹی مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے تا کہ آنے والے مسائل اور نوجوان نسل کے لئے کام کر سکیں۔ اس موقع پر حاجی محمد منیر، امجد امین بوبی، ظاہر طفیل، واجد چوہدری، مبشر چوہدری، بشیر چوہدری، زاہد چوہدری، چوہدری محمد خان ، راجہ مظہر، چوہدری محمد طفیل، چوہدری محمد شہپال، لائق علی خان، حیدر زمان قادری، چوہدری محمد اکبر، چوہدری محمد نثار، چوہدری محبوب، ریاست بھٹی، اسرار شاہ و دیگر نے نو منتخب کونسلرز کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ میئر وٹفورڈ پیٹر ٹیلر نے لب ڈیم کی واضح اکثریت حاصل کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم عوام کو یقیں دلاتے ہیں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یورپ سے سے مزید