• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کی مشینوں کو امیداروں کے رول نمبر پڑھنے میں دشواری

لاہور(رب نواز خان) انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی کثیر تعداد تعلیمی بورڈ کے امتحانی پرچوں پر درست طور پر رولنمبر نہیں لکھ پا رہی جس سے بورڈ کی مشینوں کو پیپر ز سے رولنمبر پڑھنے میں دشواری پیش آرہی ہےجبکہ نتائج میں خرابی کا خدشہ ہے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالےانٹرمیڈیٹ کے پرچوںمیں ہزاروں کی تعداد میں پرچوں پر رولنمبر درست انداز میں درج نہیں کیے ۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے پرچوں میں مشین ریڈ ایبل شیٹس دی جاتی ہیں جن پر ببل فل کر کے رولنمبر کی نشاندہی کرنی ہوتی ہے مشین درست فل کیے گئے ببل شیٹ سے رولنمبر ریڈ کر کے طالب علم کا رزلٹ تیار کرتی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں بورڈ میں ایسے پیپرز آئے ہیں جن کی ببل شیٹ درست انداز میں فل نہیں کی گئی جس سے مشین ان پرچوں کو درست انداز میں نہیں پڑھ پارہی اور دوران سکین پرچوں میں غلط رولنمبر آنے کا خدشہ ہے۔ بورڈ کے حکام نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنا رولنمبر ببل شیٹ پر درست انداز میں فل کریں۔
لاہور سے مزید