• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اتوار کے روز ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حرا ظہور نے 907/1000 نمبر لیکر پہلی، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کی آمنہ انور نے 893 نمبروں کے ساتھ دوسری اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کے محمد اسماعیل زاہد نے 891 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمیونٹی میڈیسن میں 74، سپیشل پیتھالوجی میں 549، ای این ٹی میں 268 اور آپتھلمالوجی میں 82 امیدواروں نے انفرادی پوزیشن حاصل کی ۔
لاہور سے مزید