• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کاناصرباغ میں عوامی سکلیچر گارڈن بنانے کافیصلہ

لاہور(خبرنگار)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے تاریخی ناصر باغ میں عوامی سکلپچر گارڈن کے قیام کا آغاز کر دیا ہے تاکہ تفریحی مقامات بشمول باغات کو ثقافت سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ سکلپچر گارڈن کے منصوبہ کے تحت آرٹ کے مختلف مجسمے خوبصورتی سے سجائے جائیں گے تاکہ شائقین قدرتی ماحول کے ساتھ آرٹ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ ایک ماہ تک پایہ تکمیل کو پہنچنے والا یہ منصوبہ پی ایچ اے کی جانب سے بنائی گئی۔ بیرکس نامی نئی آرٹ گیلری کا ایک حصہ ہے جس کا افتتاح چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے فروری میں کیا تھا۔ اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے عمران قریشی، ریشم حسین سید، اور رشید رانا جیسے معروف فنکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ مجسمے مٹی، گھاس اور دوسرے ماحول دوست مواد سے بنائے جائیں گے ۔
لاہور سے مزید