• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں متوازن خوراک کی آگاہی کیلئے نیوٹریشن ڈپیارٹمنٹ قائم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) شہریوں کو غذائیت کے فوائد اور متوازن خوراک کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی منظوری کے بعد ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ شعبہ ڈاکٹر کاشف عزیز کی نگرانی میں کام کرے گا۔ جبکہ مختلف شعبوں کے 11ڈاکٹرز اس شعبے کا حصہ ہونگے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہاکہ جنرل ہسپتال میں جدید تقاضوں کے مطابق صرف علاج ہی نہیں بلکہ انہیں کونسلنگ کی سہولیات بھی فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز مریضوں کیلئے متوازن خوراک کا چارٹ تیار کرنے کے علاوہ استعمال کے طریقہ کار بارے بھی رہنمائی کریں گے۔ ۔ ڈاکٹر کاشف عزیز اور ڈاکٹر محمد مقصود کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ سے ب ، ذیابیطس، بلڈ پریشر، امراض قلب، گردہ مثانہ، خون کی کمی کا شکار حاملہ خواتین اور موٹاپا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر متوازن غذا مناسب مقدار میں استعمال کی جائے تو وہ جزو بدن بنتی ہے ۔
لاہور سے مزید