• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈونا کے مفت کنسرٹ میں کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

امریکی گلوکارہ میڈونا ـــ فائل فوٹو
امریکی گلوکارہ میڈونا ـــ فائل فوٹو 

معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل کوپاکابانا پر امریکی گلوکارہ میڈونا کے مفت کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ امریکی گلوکارہ نے ساحل پر 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔

انہوں نے اپنے کانسرٹ میں’نتھنگ ریئلی میٹرز‘ ، ’لائیک اے پلیئر‘  اور ’ووگ‘ جیسے مشہور گانے پیش کرکے مداحوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے محظوظ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 16 لاکھ لوگ میڈونا کے کنسرٹ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر ساحل کے ارد گرد سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید