• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگا یا سانس کی ورزش سے دل کا دورہ رکنے کا دعویٰ من گھڑت ثابت

سوشل میڈیا پر یوگا یا سانس لینے کی ورزش سے دل کے دورے کو روکنے کا دعویٰ من گھڑت ثابت ہوگیا۔

جیو فیکٹ چیک سے گفتگو میں ماہرین امراض قلب نے یوگا یا سانس لینے کی ورزش سے دل کے دورے کو روکنے کا دعویٰ مسترد کردیا ۔

امراض قلب کے ماہرین نے کہا کہ یہ دعویٰ درست نہیں اور نہ ہی سائنسی طور پر ثابت شدہ ہے۔

ماہرین امراض قلب نے کہا کہ اگر کسی شخص کو سینے میں درد محسوس ہو تو اسے فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔

جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم ہے، کسی بھی خبر کی حقیقت جاننے کےلیے جیو فیکٹ چیک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ،فیک نیوز سے چھٹکارہ پا کر جیو۔

صحت سے مزید