پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت کی 15 مئی تک ضمانت منظور کرلی گئی۔
قصور کے ایڈیشنل سیشن جج مظہر فرید نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شیر افضل مروت کی ضمانت منظور کی ہے۔
شیر افضل مروت کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے 19 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 132 کھڈیاں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کیا تھا۔
کھڈیاں پولیس نے شیر افضل سمیت 16 نامزد اور 500 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔