• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کے اینڈی برنہم پھر گریٹر مانچسٹر کے میئر منتخب

گریٹر مانچسٹر / بولٹن( نمائندہ جنگ) لیبر پارٹی کے امیدوار اینڈی برنہم ایک دفعہ پھر گریٹرمانچسٹر اتھارٹی کے مئیر منتخب ہوگئے ہیں - یادرہے کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہفتہ کے روز کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل ہفتے کو صبح 9بجے شروع ہوا تھاجبکہ سرکاری نتائج کا اعلان کردیاگیا جس کے مطابق گریٹر مانچسٹر کے انتخابات میں ینڈی برنہم نے میدان مار لیا۔ انہوں نے کوآپریٹو پارٹی کے اتحاد کے ساتھ کل 63.40 فیصدتناسب کے ساتھ420,749ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی - ان کے مدمقابل لبرل ڈیموکریٹ کے جیک آسٹین نے 28,195۔ریفارم یوکے کے ڈان بارکر نے 49532۔ انڈیپینڈنٹ پارٹی نک بکلی نے 50304ووٹ ۔ٹوری پارٹی کی لورا ایونز نے 68,946 ووٹ ۔ گرین پارٹی کی حانا کیتھرین سپنسر نے 45,905 ووٹ حاصل کئے ۔انتخابات میں کل ووٹ 663,631 ڈالئے گئے -برطانیہ میں جاری بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم رشی سوناک کی کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا ہے جہاں اب تک اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔بی بی سی کے مطابق اب تک لیبر پارٹی نے ایک ہزار 132سیٹیں، لبرل ڈیموکریٹس 520اور حکمران جماعت کنزرویٹو 509 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 228 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں، گرین پارٹی 179اور 48نشستیں آر اے کو ملی ہیں گریٹر مانچسٹر کے نومنتخب مہیر انیڈی برہنم نے اپنی کامیابی کے بعد میڈ یا سے مختصر بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہُ اب ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ایک ایسے نئے گریٹر مانچسٹر کی بنیاد رکھیں گے جہاں ہر شخص بھوک قرض اور بے دخلی کے خوف سے آزاد زندگی گزار سکے تاکہ نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تیکنیکی قابلیت حاصل کرنے کیلئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
یورپ سے سے مزید