تہران (نیوزڈیسک) ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے 10افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صوبہ خراسان کے انقلاب چوک پر ایک کار میں پھنسے 2افراد سیلاب میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ انقلاب چوک پر امدادی کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ ایک رہائشی عمارت گرنے سے خاتون اور اس کے 4بچے لقمہ اجل بن گئے۔