• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے معاشی استحکا م کیلئے صنعتی تر قی ضروری ہے،ایس ایم تنویر

پشاور(لیڈی رپورٹر )یسابق نگران صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر اور فیڈریشن کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہاہے کہ اگر پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرکے ملک و قوم کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تسلیم کرنا ہوگا کہ یہ سب کچھ ملک کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل سے مشروط ہے، جب تک صنعتی پہیا نہیں چلے گا تب تک معیشت کا مستحکم ہونا خواب کے سوا کچھ بھی نہیں، جس ملک کے پاس صرف ریئر ارتھ منرلز کے ذخائر 50 ٹریلین ڈالرز سے زائد ہوں وہ مقروض کیسے ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف چیمبرز کے دورے اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحاق کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر عہدیداروں سے اپنے خطاب میں کیا۔
پشاور سے مزید