اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر کارروائی روک دی۔
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے صدر مملکت کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔
فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے جبکہ وہ صدر ہیں، اُن کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کارروائی روکنے کی درخوات منظور کرلی۔