• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے خلاف شواہد ہیں تو منظر عام پر لائے جائیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف شواہد ہیں تو فوری منظر عام پر لایا جائے قوم کو بتایا جائے کہ دشمن کون ہیں.

پی ٹی آئی یا ان پر الزام لگانے والے۔پی ٹی آئی کے وکلا انتظار حسین پنجوتھا اور نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ 9 مئی دراصل تحریک انصاف کے خلاف ظلم کا دن تھا، تحریک انصاف کے خلاف شواہد ہیں تو انہیں فوری منظر عام پر لایا جائے۔ 

مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، خطرہ اس کو ہوتا ہے جو چیز موجود ہو، اس وقت پاکستان میں شخصی آمریت ہے۔ یہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ذہن کی پیداوار ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہے۔

 رؤف حسن نے کہا کہ ملک پر اس وقت ایک طبقہ قابض ہے اور اسٹیبلشمنٹ اس کا حصہ ہے۔ جو باتیں کی گئیں وہ ریاست اور ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فوج کے حق میں بیانات دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کبھی انتشار نہیں پھیلاتی۔

اہم خبریں سے مزید