• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DG ISPR نے فوج کی سوچ کی واضح ترجمانی کی، محمد علی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی پریس بریفنگ پرجیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قومی سلامتی امور، سید محمد علی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فو ج کی قیادت اس کی سوچ کی بہت واضح ترجمانی کی ہے،ماہر قومی سلامتی امور، بریگیڈیئر (ر) وقار حسن نے کہا کہ دو چیزیں بڑی اہم تھیں بڑے مدلل طریقے سے بیان کیں،ایک تو افغانستان ہے جو پاکستان کے لئے دہشت گردی کی وجہ سے مسئلہ بنا ہوا ہے دوسری چیز9 مئی تھا جس میں ایک سیاسی جماعت نے یہ ایکٹ کیا۔ شہدا کے یادگاروں کی توہین کی گئی کوشش کی گئی کہ رینک اینڈ فائل میں بغاوت ہوجائے۔ماہر قومی سلامتی امور، سید محمد علی نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ بہت عرصے کے بعدڈی جی آئی ایس پی آرنے براہ راست ایک تفصیلی اور جامع پریس بریفنگ دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید