• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرے قتل کی واردات میں ملوث برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں دوہرے قتل کی واردات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، دوہرے قتل کی واردات میں ملوث برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ملزم دانش جرائم پیشہ ہونے کے باوجود پولیس میں بھرتی ہوا ، 2015سے خطرناک جرائم میں ملوث تھا ۔ پولیس ریکارڈ نے ہی سندھ پولیس کی بھرتی کی شفافیت پر بھی سوال اٹھا دیے۔دوہرے قتل کے مرکزی ملزم برطرف پولیس اہلکار محمد دانش ولد عبد الخالق کے کرمنل ریکارڈ نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم محمد دانش جرائم پیشہ ہونے کے باوجود محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا،ملزم 2015 سے خطرناک جرائم میں ملوث تھا جبکہ 2017 میں وہ پولیس میں بھرتی ہوا۔ملزم محمد دانش پہلی بار 2015 میں جیکسن پولیس کے ہاتھوں اغوا کے الزام میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کو 2015 میں ہی فیروز آباد پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پولیس میں بھرتی کے اگلے ہی برس ملزم محمد دانش کو فیروز آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف فیروز آباد پولیس نے مقابلے کے علاوہ اسلحہ ایکٹ اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت بھی دو مقدمات درج کیے۔
اہم خبریں سے مزید